Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / شمالی کوریا کے دعوے کی تحقیقات ضروری : جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے دعوے کی تحقیقات ضروری : جنوبی کوریا

سیول،15مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی فوج نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے درمیانے سے طویل فاصلے تک مارکرنے والی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کئے جانے اور اعلی درجے کی میزائل تکنیک حاصل کرنے کے دعوے کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے ۔اس سے پہلے شمالی کوریا نے کہا کہ اس میزائل تجربے کا مقصد بڑے پیمانے پر بھاری نیوکلیائی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔شمالی کوریا نے کل دارالحکومت پیونگیانگ سے شمالی کوریا میں واقع کسانگ علاقے سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 787کلومیٹر تک آسمان میں گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق اس میزائل کی حملہ کرنے کی صلاحیت کم از کم 4000کلومیٹر تک ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT