Friday , May 26 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ضروری:جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ضروری:جنوبی کوریا

سیول۔17مئی(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی کوریا کے انضمام وزارت نے آج کہا کہ علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت ضرور ہونی چاہئے ۔جنوبی کوریا کی انضمام وزارت کے ترجمان لی دک ہاینگ نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہمارا سب سے اہم مقصد یہ ہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مواصلات کا ذریعہ کھلا رہے ۔ترجمان نے کہا کہ جنوب سے حکام کو ہر روز سرحد کے قریب واقع شمالی کوریا کے پنمنجام مواصلات دفتر جانا چاہیے اور ان کے ممکنہ رد عمل کی روزانہ جانچ پڑتال کرنی چاہئے ۔واضح رہے کہ نئے صدر مسٹر مون نے حلف لینے کے ٹھیک بعد نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT