Friday , September 22 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے سفیر کو کویت سے روانہ ہونے ایک ماہ مہلت

شمالی کوریا کے سفیر کو کویت سے روانہ ہونے ایک ماہ مہلت

کویت سٹی ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے حلیف کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو خلیجی مملکت سے روانہ ہونے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے ۔ اس نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی کردی ہے اور اپنے سفیر کو شمالی کوریا سے واپس طلب کرلیا ہے ۔ کویت کے یہ اقدامات دو ہفتہ سے بھی کم مدت قبل امیر کویت کی واشنگٹن میں ملاقات کے بعد کئے جارہے ہیں ۔ ذریعہ کے بموجب کویت شمالی کوریا کے کارکنوں کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے کیلئے پرمٹوں کی تصدیق نہیں کرے گا ۔ اس علاقہ میں اس اقدام سے کئی افراد بیروزگار ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT