Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پرجنوبی کوریا اور جاپان کی مذمت

شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پرجنوبی کوریا اور جاپان کی مذمت

امریکہ کی شمالی کوریا کے تجربات پر گہری نظر ‘ وزیراعظم جاپان کے دورہ امریکہ کے موقع پر تجربہ
سیول، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے بین البراعظمی میزائلتجربہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جزیرہ نما کوریا کی امن و سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے ۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز سرگرمیوں سے صدر کم جونگ اُن کی حکومت کے غیرمنطقی طریقہ کار ، جوہری اور میزائل ہتھیار تیار کرنے کے تئیں ان کی خواہشات کا پتہ چلتا ہے ۔ شمالی کوریا نے کوریائی جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر آج بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔جاپان کے وزیر اعظم  نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا گیا میزائل تجربہ پوری طرح ناقابل قبول ہے ۔وزیراعظم جاپان نے یہاں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شمالی کوریا کاتجربہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے آج علی الصبح مشرقی ساحل پرمیزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT