Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی اقوام متحدہ کی شدید مذمت

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی اقوام متحدہ کی شدید مذمت

اقوام متحدہ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو ہفتے قبل سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اسے ’ناقابل‘ قبول قرار دیا ہے۔ایک متفتہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘بیان میں شمالی کوریا کے اتحادی چین سمیت دیگر ممالک نے شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی خلاف وزی پر مشتمل مزید اقدمات کرنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل کی جانب سے یہ ردعمل شمالی کوریا نے حالیہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دو ہفتے قبل سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی تھیں۔سلامتی کونسل کی جانب سے یہ اقدامات پیانگ یانگ کے چوتھے جوہری تجربے اور مبینہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد اٹھائے گئے تھے۔چند روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مزید بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات کرنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت ایک اور جوہری تجربہ کر سکتا ہے۔دانشوروںکا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے پنگے ری میں مرکزی تجرباتی مقام کی سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں اس علاقے میں سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT