Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیارراست خطرہ : روس

شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیارراست خطرہ : روس

سنگارپور ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے نیوکلیئر عزائم روس کے لئے بھی ایک خطرہ بن گئے ہیں ۔ روس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ نہ صرف بین البراعظمی میزائل دفاعی نظام کی حقیقی کارکردگی بلکہ شمالی کوریا کے نیوکلئیر ہتھیار بھی ایک راست خطرہ ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے اس علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوجائے گا ۔ نائب وزیر دفاع الگزینڈر پومن نے اس سلسلہ میں حکومت سنگاپور سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور نے بین الاقوامی صیانتی کانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا جس میں 39  ممالک کے وزرائے دفاع بشمول وزیر دفاع امریکہ جم مٹیز بھی شرکت کررہے ہیں ۔شمالی کوریا کی سرحدی روس کی سرحدوں سے متصل ہیں اور شمالی کوریا کے میزائل روس کے آبی حدود میں بھی حملہ کرسکتے ہیں ۔ تاہم نیوکلئیر اور بین البراعظمی میزائل پروگراج کے سلسلہ میں روس امریکہ سے متفق نہیں ہے ۔ روس کے سفیر ولادیمیر شیترنکوف نے اس بات کا انکشاف کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT