Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر زلزلہ کے جھٹکے

شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر زلزلہ کے جھٹکے

سان فرانسسکو، 9 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کے ساحل پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 6.5 اندازہ کی گئی ہے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق یہ زلزلہ کل آیا اور اس میں جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ جس علاقے میں یہ زلزلہ آیا وہاں آبادی زیادہ نہیں ہے ۔ یہاں زلزلہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔اس درمیان فرنڈیل کے میئر ڈان ھنڈلے نے بتایا کہ اس علاقے کی آبادي 1300 ہے اور کہیں سے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ارضیاتی سروے محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بحر اوقیانوس میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT