Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / شمالی ہند سردی کی لہر کی گرفت میں ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں برفباری

شمالی ہند سردی کی لہر کی گرفت میں ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں برفباری

نئی دہلی ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے کئی علاقوں پر سردی کی لہر میں اپنی گرفت مضبوط کردی ۔ ہماچل پردیش اور وادی کشمیر میں برفباری اور راجستھان کے علاقہ چرو میں بارش ہوئی ۔ برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کا وفد داخلی ملک سے منقطع ہوگیا ۔ درجہ حرارت 0.8 درجہ سلیسیس تک پہونچ گیا ۔ علی الصبح گہری دھند دیکھی گئی جس کی وجہ سے 43 ٹرینس تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ جبکہ 17 کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ۔ رطوبت کی سطح 97 اور 74 کے درمیان ہے ۔ ہماچل پردیش میں سردی کی لہر مزید شدید ہوگئی ۔ وادی کشمیر کا ربط باقی ملک سے منقطع ہوگیا ۔ کیونکہ مسلسل برفباری بیشتر علاقوں پر رات بھر جاری رہی ۔آج صبح بھی موسم سرد اور خشک رہا ۔ گلبمرگ میں درجہ حرارت منفی 4 سلسیں تک پہنچ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT