Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / شمالی ہند میں سخت ترین سردی کی لہر جموں و کشمیر کے کئی مقامات برف پوش ، ڈل جھیل منجمد

شمالی ہند میں سخت ترین سردی کی لہر جموں و کشمیر کے کئی مقامات برف پوش ، ڈل جھیل منجمد

نئی دہلی ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند کے کئی علاقے سخت ترین سردی کی گرفت میں ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقے لیہہ میں موسم کا اقل ترین درجہ حرارت منفی 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دلی والے کرسمس کی سرد صبح کے ساتھ بیدار ہوئے۔ شہر کا درجہ حرارت 5.5 ڈگری سلسیس رہا جو موسم کے اعتبار اور معمول سے دو ڈگری کم رہا۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زبردست کہر رہی جس کے نتیجہ میں حد بصارت صرف 1000 میٹر درج کی گئی۔ جموں و کشمیر میں سردی کی شدید ترین لہر جاری رہی جہاں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سلسیس رہا جو کل رات منفی 4.0 تھا۔ سخت ترین سردی کے نتیجہ میں وادی کے کئی ذخائر آب بشمول ڈل جھیل منجمد ہوگئے ہیں۔ سرحدی علاقہ لداخ کے لیہہ ٹاؤن میں کل رات کا درجہ حرارت منفی 12.9 تھا جو آج منفی 16.2 ڈگری تک گھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آبرسانی کے پائپ لائنس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔ پنجاب اور ہریانہ بھی شدید سردی کی زد میں ہے۔ امرتسر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہماچل پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT