Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر، لیہہ برف پوش دہلی میں سرد ترین دن ، یو پی میں کہر کے سبب حادثات ، 4ہلاک

شمالی ہند میں شدید سردی کی لہر، لیہہ برف پوش دہلی میں سرد ترین دن ، یو پی میں کہر کے سبب حادثات ، 4ہلاک

نئی دہلی ۔ 20 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی ہند میں جاری سردی کی لہر میں آج زبردست شدت پیدا ہوگئی جبکہ جموں و کشمیر کا علاقہ لیہہ منفی 16.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ عملاً ٹھٹھر گیا ۔ سا دوران قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج موسم کا سرد ترین دن رہا جہاں اقل ترین درجہ حرارت 8.9 ڈگری سیلسیس تک گھٹ گیا ۔ اترپردیش میں انسانی جسموں کو ٹھٹھرا دینے والی سردی کی تباہ کن لہر کے درمیان گھنے کہر کے سبب پیش آنے والے سڑک حا دثات میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ دہلی میں گھٹے کہر کے سبب ریل خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔ کم سے کم 66 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ دیگر 16 ٹرینیں تاخیر سے چلائی گئیں۔ تاہم طیاروں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری کی کمی کے ساتھ 15.7 ڈگری تک گھٹ گیا ۔ شدید سردی کی لہر کے پیش نظر حکومت دہلی نے تین دن تک سرکاری اسکولوں کی صبح کی کلاسیس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خانگی اسکولوں کو اوقات پر نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT