Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / شمال مشرق میں سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم رنجیدہ

شمال مشرق میں سیلاب کی صورتحال پر وزیراعظم رنجیدہ

مدد کا وعدہ ۔ آسام میں چیف منسٹر سونووال کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، اروناچل کی حالت بھی ابتر
نئی دہلی ؍ کازیرنگا ؍ ایٹانگر ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج شمال مشرق کے مختلف حصوں میں سیلاب کی صورتحال پر تاسف اور رنج کا اظہار کیا اور مرکز کی طرف تمام ممکنہ مدد کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مملکتی وزیرداخلہ کرن رجیجو سے کہہ چکے ہیں کہ بچاؤ اور راحت کاری کاموں کی شخصی نگرانی کرے اور درکار تمام ممکنہ مدد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی بات کی ہے۔ آسام میں سیلاب کی صورتحال گذشتہ روز سے مزید ابتر ہوگئی جبکہ اور 6 افراد اپنی جانیں کھوچکے ہیں اور زائد از 23 اضلاع میں 15 لاکھ افراد اس آفت سماوی سے متاثر ہیں۔ دریں اثناء چیف منسٹر آسام سرب نند سونووال نے آج بالائی آسام میں سیلاب سے متاثرہ کازیرنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا اور جنگلاتی زندگی کے تحفظ کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ سونووال نے اس سے قبل دو ریلیف کیمپس کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے مکینوں سے بات کی۔ ادھر ایٹانگر میں عہدیداروں نے آج کہا کہ گذشتہ چند یوم سے مسلسل بارش کے نتیجہ میں سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کی وجہ سے ریاست میں کئی ضلع ہیڈکوارٹرس کا ر ابطہ ملک کے بقیہ حصہ سے منقطع ہوچکا ہے۔ چیف منسٹر پیما کھندو نے تمام مخدوش علاقوں سے لوگوں کی منتقلی کے احکام جاری کئے ہیں۔ نئی دہلی میں الیکشن کمیشن نے اروناچل پردیش کی ایک اسمبلی نشست کیلئے 29 جولائی کا ضمنی چناؤ منسوخ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT