Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / شمال مشرق کو قومی آفت سے متاثرہ قرار دینے کیلئے مظاہرہ

شمال مشرق کو قومی آفت سے متاثرہ قرار دینے کیلئے مظاہرہ

نئی دہلی، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آسام اور شمال مشرق کی دیگر ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ نے وہاں کے سیلاب کو قومی آفت قرار دینے کے مطالبہ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطہ میں مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے دھرنا دیا اور نعرے لگائے ۔ آسام کے ڈوبری سے آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے ارکان میں بدرالدین اجمل نے کہا کہ پورا آسام سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ لاکھوں گھر برباد ہوچکے ہیں۔کلیابور سے کانگریس کے رکن گورو گوگوئی نے کہا کہ انہوں نے اس معاملہ پر بحث کی اجاز ت مانگی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT