Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / شمال مشرق کیلئے ٹرین سرویس کی جلد بحالی ممکن نہیں

شمال مشرق کیلئے ٹرین سرویس کی جلد بحالی ممکن نہیں

گوہاٹی 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب سے متاثرہ شمال مشرق کے لئے ٹرین کی خدمات 28 اگسٹ سے قبل بحال کئے جانے کا امکان نہیں ہے، اِس لئے نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے شمال مشرقی خطے کو آنے اور جانے والے مسافرین کے لئے اور اُس کے ساتھ ساتھ اشیاء کی منتقلی کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ این ایف ریلوے کو سیلاب سے کافی نقصان ہوا ہے اور اس کے نیٹ ورک میں کئی مقامات بدستور بہار کے اضلاع کشن گنج، کٹیہاراور ارریا میں نقصان سے دوچار ہوچکے ہیں۔ تاہم تمام مقامات پر بحالی کا کام جنگی خطوط پر کیا جارہا ہے۔ پھر بھی 28 اگسٹ سے قبل سرویس کی بحالی مشکل ہے۔

TOPPOPULARRECENT