Friday , September 22 2017
Home / دنیا / شمسی توانائی کا طیارہ بحرالکاہل پار کر کے کیلیفورنیا میں اترپڑا

شمسی توانائی کا طیارہ بحرالکاہل پار کر کے کیلیفورنیا میں اترپڑا

ماؤنٹین ویو۔ 24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) شمسی توانائی سے متحرک طیارہ کی تجرباتی پرواز دنیا کے سب سے بڑے سمندر بحرالکاہل کو ایندھن کے قطرہ کے بغیر پار کر نے کی مہم کامیابی سے مکمل کرکے آج کیلیفورنیا میںاترپڑا ۔ اس طرح وہ اپنی منزل سے ایک قدم اور قریب ہوگیا ۔ موفیڈ ایرفیلڈ پر شمسی توانائی کے طیارے نے بحرالکاہل پار کر کامیاب لینڈنگ کی ۔ اس کے سفر کا آغاز گذشتہ سال متحدہ عرب امارات سے ہوا تھا ۔ اس کے پائیلٹ58سالہ پکارڈاور ان کے ساتھی آندرے گورش برگ تھے۔

TOPPOPULARRECENT