Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / شمسی توانائی کی پیداوار میں تلنگانہ سرفہرست

شمسی توانائی کی پیداوار میں تلنگانہ سرفہرست

حیدرآباد۔ 8 فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کو ملک گیر سطح پر سولار برقی پیداوار میں سرفہرست رہنے کا اعزاز حاصل ہے اور گذشتہ ساڑھے چھ ماہ کے دوران سولار برقی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور اس طرح 279 میگاواٹ سولار برقی پیداوار کی گئی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں سولار برقی پیداوار میں زبردست اضافہ پر مرکزی حکومت نے تلنگانہ حکومت کی زبردست ستائش کی اور اپنے بھرپور تعاون کا مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت تلنگانہ کو تیقن دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT