Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد آر جی آئی پولیس کی تلاشی مہم

شمس آباد آر جی آئی پولیس کی تلاشی مہم

شمس آباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے تلاشی مہم کا آغاز کیا ۔ عمدہ نگر شمس آباد ریلوے اسٹیشن، لاجس، ہوٹلس اور دیگر مقامات پر جن میں تھیٹرس، ریسورٹس وغیرہ میں خصوصی ٹیم کے ساتھ تلاشی لی۔ سب انسپکٹر پرساد ریڈی نے بتایا کہ ملک کی یوم آزادی کے موقع پر تمام مقامات پر تلاشی لی گئی۔ لاجس میں ٹہرنے والے افراد کے دستاویزات وغیرہ کی بھی جانچ کی گئی۔ عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردوں کے حملہ سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔جشن یوم آزادی کے پیش نظر شمس آباد اور اس کے قریبی مقامات میں پولیس چکنگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی لینے کے علاوہ اہم سڑکوں پر پولیس راہگیروں پر سخت نظر رکھتے ہوئے ان کی تلاشی لے رہی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT