Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد آر جی آئی پولیس کی جانب سے موبائیل شاپس اونرس کو ہدایت جاری

شمس آباد آر جی آئی پولیس کی جانب سے موبائیل شاپس اونرس کو ہدایت جاری

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس انسپکٹر ٹی سدھاکر نے شمس آباد کے تمام موبائیل شاپس کے مالکین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں تمام کو ہدایت جاری کی کہ سم کارڈ فروخت کرنے سے قبل گاہک کے تمام دستاویزات راشن کارڈ، آدھار کارڈ، ووٹر کارڈس، پیان کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی خود جانچ کرکے انہیں سم دیں اور ساتھ ہی ایک رجسٹر میں اس کی تمام تفصیلات محفوظ کریں اور ریکارڈ کو اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ سائبرآباد کمشنر سی وی آنند کی جانب سے سم کارڈس فروخت کرنے والوں کو خاص اور تمام ضروری ہدایات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ سدھاکر نے بتایا کہ ملک پیٹ میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کارروائی کی جارہی ہے اور تمام موبائیل شاپس پر پولیس کی کڑی نظر رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT