Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایئرپورٹ کو زیرزمین ٹرین سے مربوط کرنے کی تجویز

شمس آباد ایئرپورٹ کو زیرزمین ٹرین سے مربوط کرنے کی تجویز

حیدآباد ۔8اگست ( پی ٹی آئی ) انڈین ریلویز شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عمدہ نگر سے زمینی راستہ کے ذریعہ مربوط کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجکٹ کے کارکرد ہونے کے امکانات کا جائزہ لینے کا کام ریل انڈیا ٹکنیکل اینڈ اکنامک سرویس کو دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں عمدہ نگر سے شمس آباد ایئرپورٹ تک ایم ایم ٹی ایس کو وسعت دی جائے گی ۔ پربھو نے کہا کہ ’’ تلنگانہ ‘ ملک کی سب سے نئی ریاست ہے اور ا سکو مزید مدد کی ضرورت ہے ‘‘ ۔ انہوں نے کہاکہ معلنہ بجٹ کے اعلان کے مطابق چیرلہ پلی اور ناگولا پلی میں دو عالمی معیار کے گرین فیلڈ ٹرمنلس قائم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT