Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ اور دیگر ایرپورٹس پر سیکورٹی سخت کردی گئی

شمس آباد ایرپورٹ اور دیگر ایرپورٹس پر سیکورٹی سخت کردی گئی

حیدرآباد 16اپریل(سیاست ڈاٹ کام)سیکوریٹی فراہم کرنے والی ایجنسی کی جانب سے چوکسی کے اعلان کے بعد شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔پولیس نے ایرپورٹ کے اصل باب الداخلہ اور بنگالورو و سری سیلم کی شاہراہوں سے ایرپورٹ جانے والی سڑکوں پر بھی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور گاڑیوں کی تلاشی میں شدت پیداکردی گئی ہے ۔سنٹرل انڈسٹرئیل سیکوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف)جو ایرپورٹ پر سیکوریٹی کی ذمہ دار ہے ،نے ایرپورٹ کے ٹرمنل اور اس کے اطراف اضافی فورس کو تعینات کردیا ہے ۔اس کے لگیج کے اسکیننگ ، پری امبارکیشن تلاشی اور مسافرین کی تلاشی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ممبئی اور چینئی کے ایرپورٹس پر بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔سیکوریٹی میں یہ اضافہ ممبئی کی ایک خاتون کی جانب سے پولیس کے ایک سینئر افسر کو ای میل روانہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔اس ای میل میں کہا گیا ہے کہ اس نے تین ایرپورٹس سے طیاروں کو یرغمال بنانے سے متعلق ایک رسٹورنٹ میں تین افراد کی باتیں سنیں ہیں۔افسروں نے کہا کہ ایک فرضی ای میل بھی ہوسکتا ہے تاہم وہ کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے ۔سی آئی ایس ایف نے سیکوریٹی میں کافی اضافہ کردیا ہے ۔اس نے سونگھنے والے کتوں کے علاوہ بیداری کی ڈرل کے لئے کوئک ری ایکشن ٹیموں کو طلب کرلیا ہے ۔سیکوریٹی ایجنسیوں نے ٹرمنل اور پارکنگ لاٹ کے اطراف نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ایرلائنس نے مسافرین کو مشورہ دیا ہے کہ وقت پر ایرپورٹس پر رپورٹ کریں ۔مسافرین کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سیکوریٹی افسروں کے ساتھ تعاون کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT