Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ سے لڑکی لاپتہ

شمس آباد ایرپورٹ سے لڑکی لاپتہ

شمس آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب پریہ سنگھی 23 سالہ ساکن ویسٹ بنگال کولکتہ 4 نومبر کو ٹیلر کے پاس جانے کا بہانہ کر کے ایرپورٹ سے انڈیگو فلائٹ نمبر 6E 836 کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی ۔ افراد خاندان نے تمام مقامات پر تلاش کرنے پر انہیں پتہ چلا کہ وہ فلائیٹ کے ذریعہ حیدرآباد گئی جس کے بعد کولکتہ ایرپورٹ میں فوٹیج دیکھنے پر وہ نظر آئی جس کے بعد اس کا بھائی نوین کمار سنگھی نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہنچ کر گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT