Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ سے مسافر لاپتہ

شمس آباد ایرپورٹ سے مسافر لاپتہ

شمس آباد ۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے ایک مسافر لاپتہ ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب تروکوٹی لوا راجو 25 سالہ ساکن ویسٹ گوداوری ڈسمبر 2014 ء میں ملازمت کیلئے کویت گیا جہاں وہ ملازمت کررہا تھا ۔ /15 ڈسمبر 2016 ء کو اس کے والد تروکوٹی بلیا کو فون آیا کہ وہ ہندوستان کیلئے روانہ ہوچکا ہے ۔ کچھ دن اس کا انتظار کیا گیا ہے لیکن وہ گھر نہیں پہنچا اور جب معلوم کیا گیا تو پتہ چلا کہ شمس آباد ایرپورٹ پہنچا لیکن گھر نہیں آیا ۔ جس کے بعد اس کے والد نے اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر سرینواس نے گمشدگی کی شکایت درج کرتے ہوئے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس کا کچھ پتہ چلے تو فون نمبر 8331013207 پر اطلاع کریں۔

TOPPOPULARRECENT