Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ میں شی کیابس کا سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ایرپورٹ میں شی کیابس کا سائبر آباد کمشنر سی وی آنند کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں سائبر آباد کمشنر مسٹر سی وی آنند نے شی کیابس کو جھنڈی دکھا کر پروگرام کا افتتاح کیا ۔ سی وی آنند نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ حکومت تلنگانہ خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی اور ساتھ ہی پولیس کی جانب سے شی ٹیموں کو بھی تشکیل دیا گیا جس کے بعد سے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے معاملہ بند ہوچکے ہیں ۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے بھی خواتین کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ایرپورٹ سے مختلف علاقوں کو بعض اوقات تنہا خاتون سفر کرتی ہے جس سے خود خاتون کے دل میں خوف رہتا ہے ۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے شی کیابس کا آغاز کیا گیا ہے جس سے خواتین استفادہ حاصل کرتے ہوئے بہ حفاظت اپنے مکان تک پہنچ سکے ۔ شی کیابس کی خاتون ڈرائیورس کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اب صرف دس کیابس کا آغاز ہوا ہے ۔ ان خواتین کی سرویس کو دیکھتے ہوئے دیگر خواتین متاثر ہو کر شی کیابس ڈرائیور بن سکتی ہیں جس کے لیے انہیں بہترین سرویس دینے کی ضرورت ہوگی ۔ خواتین ڈرائیورس کی حفاظت کے لیے ٹرافک پولیس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔ صرف انہیں حوصلہ کی ضرورت ہے ۔ سائبر آباد کمشنر نے تمام خواتین ڈرائیورس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئی کارڈس تقسیم کئے ۔ ایس بی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت اور پولیس مشترکہ طور پر خواتین کی حفاظت کے لیے کام کررہی ہے ۔ جس سے متاثر ہو کر خاتون ڈرائیورس روزگار کے لیے آگے آرہے ہیں اور آئندہ سال تک شی کیابس ڈرائیورس کی تعداد سو تک پہنچنے کی امید ظاہر کی اور شی کیابس ڈرائیورس کو GMR کی جانب سے تمام سہولیات مہیا کرتے ہوئے موبائیل ایپ بھی شروع کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس ، ٹرافک ڈی سی پی اویناش موہنتی ، شمس آباد اے سی پی بی انورادھا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT