Saturday , June 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ میں 75 فیصد ایل ای ڈی لائٹس کے کام کی تکمیل

شمس آباد ایرپورٹ میں 75 فیصد ایل ای ڈی لائٹس کے کام کی تکمیل

شمس آباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد جنوبی ایشیا کا پہلا ایرپورٹ بن چکا ہے جو تمام ایرپورٹ میں ایل ای ڈی لائٹس نصب کئے جارہے ہیں اور ملک کا دوسرا ایرپورٹ ہے جس میں 26 کیلو میٹر کی لمبائی تک ٹیکس وے ایچ لائٹس ہیلوگن لائٹس کو ایل ای ڈی میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ مسٹر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ کاربن نیوٹرل ایرپورٹ لیول 3+ نیوٹرالٹی میں 26 ہزار ہیلوگن لائٹس میں سے 19,500 لائٹس کو ایل ای ڈی میں تبدیل کیا جاچکا ہے جو کہ 75 فیصد کام تکمیل ہوچکا ہے اور بہت جلد 100 فیصد کام کی تکمیل ہوگی ۔ ایرپورٹ پر چوبیس گھنٹے برقی سربراہی کی جاتی ہے ایل ای ڈی لائٹس میں تبدیل کرنے سے 2.2 ملین یونٹس کی بچت ہوگی ۔ ایرپورٹ میں 5 میگا واٹس سولاور پاور پلانٹ بھی لگایا جاچکا ہے ۔ ایرپورٹ کو ہم گرین ایرپورٹ میں تبدیل کریں گے ۔ ہماری محنت کی وجہ سے ہی ہمیں کئی زمروں میں ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں ۔ جس میں حالیہ گولڈن پیکاک ایکسیلنس ان انرجی 2016 بھی شامل ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT