Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ پر بلٹ کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ایرپورٹ پر بلٹ کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ /11 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک مسافر کو بلٹ کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب ناگرمری کرشنا ساکن حیدرآباد جو آج صبح شمس آباد آر جی آئی ایرپورٹ سے امریکہ جانے ایرپورٹ پہنچا جہاں ایمگریشن چیکنگ کے دوران اس کے بیاگ سے ایک بلٹ برآمد ہوا جس پر اسے تحویل میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT