Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ کارگو سے لیاپ ٹاپس کا سرقہ

شمس آباد ایرپورٹ کارگو سے لیاپ ٹاپس کا سرقہ

شمس آباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کارگو سے لیاپ ٹاپس کے سرقہ کی وارات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد ایرپورٹ کارگو کے مینزس Menzis کے عہدیداروں نے شمس آباد ایرپورٹ پولیس اسٹیشن میں کارگو سے دس لیاپ ٹاپس کے سرقہ کی شکایت درج کروائی جن کی مالیت 7 لاکھ روپئے بتائی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے مینزس کے تین ملازم کو حراست میں لیکر تفتیش کر رہے ہیں ۔ پولیس کے بموجب تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد سارقین کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT