Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ کارگو میں سرقہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد ایرپورٹ کارگو میں سرقہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

شمس آباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کارگو میں /17 جولائی کو لیاب ٹاپس کا سرقہ ہوا تھا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نپریت سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویرا سوامی 39 سالہ ساکن سکندرآباد ، لکشمن سرینواس 37 سالہ ساکن سکندرآباد اور رجنی کانت 37 سالہ ساکن سکندرآباد تینوں ہی ایرپورٹ کارگو میں منیزس میں ملازم ہے ۔ جنہوں نے ایپل Apple کے چھ لیاپ ٹاپس جس کی مالیت پانچ لاکھ چالیس ہزار روپئے قیمت بتائی گئی ۔ منیزس عہدیداروں کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں ملازمین کو حراست میں لیکر چھ  لیاپ ٹاپس ضبط کرلئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT