Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ کالونی میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد ایرپورٹ کالونی میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد ۔ /13 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ ایرپورٹ کالونی میں ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب رانامونی کمار 35 سالہ میستری ساکن کوتوال گوڑہ اپنے سسرال ایرپورٹ کالونی گیا ۔ آج صبح ایرپورٹ کالونی میں اس کی نعش پائی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد اے سی پی انورادھا ، آر جی آئی اے انسپکٹر مہیش اپنے عملہ کے ساتھ مقام پر پہنچ گئے اور ڈرگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کیا گیا ۔ کمار کے سر پر وزنی پتھر سے حملہ کرکے نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT