Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ایرپورٹ کو بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ملک کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ ایٹپک ایویشین اینڈ ہاسپٹالیٹی اکیڈیمی کی جانب سے پیانورما گالا ایوارڈ تقریب میں 5 تا 15 ملین مسافرین کی آمد و رفت کے زمرہ میں شمس آباد ایرپورٹ کو یہ ایوارڈ حاصل ہوا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر منیش سنہا نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ SGK کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے 5 تا 15 ملین مسافرین کے زمرہ میں بہترین ایرپورٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ یہ سب ہماری جانب سے مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کرنے اور ان کی ضروریات کی تکمیل کرنے کی وجہ سے حاصل ہوا ۔ پیانورما ایویشین اکیڈیمی نے 1986 میں آئی ٹی ٹریننگ بزنس شروع کیا تھا ۔ جس کے ذریعہ اب تک اس اکیڈیمی نے سات ملین طلباء کو تربیت دی  ہے اور سالانہ سمینار اور ورک شاپ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے طلباء اس سمینار میں شرکت کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT