Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایرپورٹ کو گولڈن پیکاک ایوارڈ

شمس آباد ایرپورٹ کو گولڈن پیکاک ایوارڈ

شمس آباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو دوبئی میں منعقد تقریب میں گولڈن پیکاک بزنس ایکسلینس 2017 کا ایوارڈ حاصل ہوا ۔ شیخ نہیان بن مبارک النہیان رکن کابینہ اور وزیر ثقافت و علم و ترقی کے ہاتھوں گنپتی بھٹ GHIAL نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر شیخ احمد بن سعید المختوم صدر دبئی سیول ایویشن اتھاریٹی چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو ایمریٹس اور جے ایس اہلووالیہ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائرکٹرس انڈیا صدر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ ہماری جانب سے ہر شعبے میں بہتر سے بہتر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔  یہ ایوارڈ 1991 میں شروع کیا گیا ۔ بزنس ایکسلینس کو بہتر سے بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس میں ہمیں کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT