Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ایر پورٹ کی تیزی سے ترقی: ایس جی کے کشور

شمس آباد ایر پورٹ کی تیزی سے ترقی: ایس جی کے کشور

شمس آباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میں GHIAL کی جانب سے پاسنجر اِز پرائم کا آغاز ایس جی کے کشور چیف ایکزیکیٹو آفیسر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ GHIAL کی جانب سے مسافروں کی خدمت اور سہولت کیلئے اس خدمت کا آغاز کیا گیا جس میں 50رکنی ٹیم مسافرین کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گی۔ ہم ایک خاندان اور ایک مشن کے تحت ایرلائنس، سرکاری و خانگی ایجنسیوں، سی آئی ایس ایف، کسٹمس، ایمگریشن و دیگر عملہ کے مسافرین کی خدمت کیلئے تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمس آباد ایرپورٹ دسویں سال میں داخل ہوچکا ہے اور ترقی کی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ دنیا کے ایر پورٹس میں شمس آباد ایر پورٹ کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ شمس آباد ایرپورٹ میں دو سال میں 45فیصد ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔80رکنی ٹیم مسافرین کے لگیج کو ان کے مقام تک پہنچانے، فارمس کی خانہ پُری کرنے اور دیگر سہولیات مہیا کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT