Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد زون میں ناکہ بندی و پولیس تلاشی مہم

شمس آباد زون میں ناکہ بندی و پولیس تلاشی مہم

شمس آباد ۔ 13 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس کی جانب سے شمس آباد زون میں ناکہ بندی اور تلاشی مہم کی گئی۔ شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس نے بتایا کہ شمس آباد زون میں 13 چیکنگ پوائنٹس قائم کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی گئی اور اس کے علاوہ لاجس میں بھی چیکنگ کی گئی اور بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشن وغیرہ میں بھی چیکنگ کی گئی جس میں 12 بائیکوں کو ضبط کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جملہ 1876 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جس میں 344 گاڑیوں کو چالانات ڈالے گئے جس سے 96.050 روپئے چالانات سے وصول ہوئے ہیں۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی بی انورادھا شمس آباد، آر جی آئی، پہاڑی شریف، میلاردیو پولیس بھی موجود تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT