Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کی ٹی آر ایس میں شمولیت متوقع

شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کی ٹی آر ایس میں شمولیت متوقع

شمس آباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور جنہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے گرام پنچایت کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرتے ہوئے مسلسل عوام کے مسائل کو حل کرنے خاص کر پانی کے مسئلہ کو دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف گرام پنچایت کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ان کا مقصد صرف گرام پنچایت کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمس آباد میں مکانات کی تعمیر کی اجازت نہ دینے سے گرام پنچایت کو فنڈس حاصل نہیں ہورہے ہیں ۔ صرف ٹیکس کی وصولی پر ہی انحصار کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت G+2 مکانات کی تعمیر کی اجازت دے اور پانی کے مسئلہ ، ڈمپنگ یارڈ ، پالی ٹیکنیک کالج ، ڈگری کالج کے قیام کا وعدہ کریں تو وہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔ سال 2012 تک مکانات کی تعمیر کی اجازت دی گئی اور اچانک اسے بند کردیا گیا جس سے گرام پنچایت کی آمدنی میں کافی کمی ہوئی ہے ۔ جس سے ترقیاتی کام انجام دینے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں ۔ کرشنا ندی کا پانی برائے نام سربراہ کیا جارہا ہے صرف چند محلات تک محدود سربراہی کی جارہی ہے ۔ حکومت ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا تیقن دے تو وہ ان کے ہمراہ گرام پنچایت ممبرس ، ایم پی ٹی سی ممبرس اور کانگریسی کارکنوں کے ہمراہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر نندراج گوڑ ، کلم نرسمہا ، سریدھر یادو ، نریش ، سریکانت وغیرہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT