Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے ایک شخص لاپتہ

شمس آباد سے ایک شخص لاپتہ

شمس آباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب وکاس کسواہا 23 سالہ پیشہ ٹی وی میکانک ساکن آر بی نگر متوطن اترپردیش 31 مارچ کی شام دکان جانے کیلئے گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا ۔ تمام مقامات پر معلومات حاصل کی گئی لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا اور اس کا سیل فون بھی بند آرہا ہے ۔ ایس کمار سنگھ نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس کا کوئی پتہ چلے تو فون نمبر 9491039033 پر اطلاع کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT