Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد سے ایک ماہ کی دلہن لاپتہ

شمس آباد سے ایک ماہ کی دلہن لاپتہ

شمس آباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد سے ایک ماہ کی نئی نویلی دلہن لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کے سندھیا راجیشوری ساکن مون پلی کتہ تانڈہ شمس آباد کی شادی ہنومان نگر کالونی راجندر نگر کے ساکن راجو نامی شخص سے /19 اپریل 2017 ء کو ہوئی ۔ /16 مئی کو سندھیا انفنٹ جیس کالج میں سپلمنٹری امتحان دینے پہنچی جس کے ساتھ اس کا شوہر اور ماں بھی موجود تھے ۔ بعد امتحان تینوں شمس آباد بس اسٹانڈ خرید و فروخت کے لئے گئے وہاں سندھیا نے سردرد ہونے کی شکایت کرتے ہوئے دوا کے لئے میڈیکل اسٹور گئی اور کافی دیر تک واپس نہیں آئی ۔ جس کے بعد اس کے شوہر نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ رمیش نائیک سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرکے خاتون کی تلاش شروع کردی ۔
شمس آباد سے ایک شخص لاپتہ
شمس آباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سدانتا کا ساکن لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ڈی پیریاں 30 سالہ پیشہ کولی ساکن سدانتی شمس آباد نے اس کی بیوی قاسم بی سے /28 جنوری کو چینائی میں ملازمت حاصل ہوگئی ہے وہاں کے لئے روانہ ہورہا ہوں کہکر روانہ ہوگیا جس کے بعد اس کی روزانہ فون پر بات ہورہی تھی ۔ گزشتہ پندرہ دنوں سے اس کا فون بند آرہا ہے جس کی وجہ سے قاسم بی نے اس کے شوہر کی گمشدگی کی شکایت شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں کرائی ۔ پولیس نے شکایت درج کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT