Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں ایک شخص کا اغواء ناکام ، چار افراد گرفتار

شمس آباد میں ایک شخص کا اغواء ناکام ، چار افراد گرفتار

شمس آباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی گئی جس میں ایک شخص کے اغواء کو ناکام بنادیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب بھونگیر نعیم کے شاد نگر میں انکاونٹر کے بعد شمس آباد پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی اسی دوران ایک کار کی تلاشی کے دوران اغواء کا راز معلوم ہوا جس پر پولیس نے اسے چھڑالیا ۔ کرا بھاؤ سنگھ ساکن ورنگل گزشتہ کئی سالوں سے کرناٹک اور بیجا پور اور دیگر علاقوں میں گانجہ سپلائی کیا کرتا تھا اس نے اغواء ہوئے شیخ ریاض کے والد کو بھی گانجہ فراہم کرتا تھا ۔ شیخ ریاض کے والد سے بھاؤ سنگھ کو دو لاکھ روپئے وصول طلب تھے لیکن ان کا انتقال ایک سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد بھاؤ سنگھ مسلسل شیخ ریاض کو رقم دینے کا مطالبہ کررہا تھا وہ رقم دینے میں ناکام ہوگیا ۔ جس کے بعد بھاؤ سنگھ نے شیخ ریاض کو اغواء کر کے اپنے تین ساتھیوں رگھو ، راجو اور کرن جن کا تعلق کھمم اور ورنگل سے ہے کار کے ذریعہ لیجارہا تھا کہ پولیس چیکنگ میں پکڑا گیا ۔ شمس آباد پولیس بھاؤ سنگھ اور بھونگیر نعیم دونوں کے رشتہ آپسی دوستی یا پھر کوئی لین دین کے مسئلہ پر بھی غور کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ شمس آباد انسپکٹر اوما مہیشور راؤ کی نگرانی میں محمد خلیل پاشاہ سب انسپکٹر نے چاروں کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT