Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر ایک شخص کا قتل کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد آر جی آئی پولیس سے کچھ ہی دور واقع گنیش کامپلیکس میں ایک نعش پائی گئی۔ پولیس کے بموجب پی کرن 30 سالہ ساکن سدانتی کل شام اپنے گھر سے روز کی طرح باہر گیا اور واپس نہیں آیا۔ رات 11 بجے بھی اس کے بھائی نے اسے فون کیا تو وہ اس کے دوستوں کے ساتھ موجود تھا لیکن آج صبح اس کی نعش پولیس اسٹیشن کے قریب پائی گئی۔ پولیس نے کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT