Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں خاتون کے گلہ سے منگل سوتر چھیننے کا واقعہ

شمس آباد میں خاتون کے گلہ سے منگل سوتر چھیننے کا واقعہ

شمس آباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ ایرپورٹ کالونی میں رہزنی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایرپورٹ کالونی میں پرمیلا نامی خاتون 60 سالہ ساکن ایرپورٹ کالونی سڑک پر جارہی تھی کہ پلسر گاڑی پر دو نوجوان آکر اس کا دھیان دوسری جانب کرکے خاتون کے گلہ میں موجود تین تولہ سونے کا منگل سوتر لیکر فرار ہوگئے ۔ پرمیلا نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت درج کروائی ۔ انسپکٹر کرائم ایس ایس جاوید نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT