Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں دو عادی سارق گرفتار مسروقہ زیورات و اشیاء ضبط

شمس آباد میں دو عادی سارق گرفتار مسروقہ زیورات و اشیاء ضبط

شمس آباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات اور الیکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نپریت سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ راما کرشنا 32 سالہ ساکن لالہ گوڑہ متوطن کھمم اور سوماچاری 30 سالہ ساکن لالہ گوڑہ متوطن کھمم جو پیشہ سے لیبر ہے شمس آباد آر جی آئی پولیس حدود میں سرقہ میں ملوث ہے ۔ انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 19 تولہ سونا ، ایک کیلو چاندی اور الیکٹرانک اشیاء جن کی مالیت سات لاکھ روپئے سے زائدہے  ضبط کرلیا گیا ۔ اس سے قبل دونوں سارقین گوڑی ملاہ ، وینا پیٹ ، متوپلی پولیس اسٹیشن حدود میں رہزنی کے واقعات میں جیل جاچکے ہیں ۔ دونوں عادی سارقین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اے سی پی انورادھا ، انسپکٹر مہیش ، ڈی آئی شنکرا ، ڈی ایس آئی وینکٹیشورلو وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT