Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں عادی سارق گرفتار ، طلائی زیورات و نقد رقم ضبط

شمس آباد میں عادی سارق گرفتار ، طلائی زیورات و نقد رقم ضبط

شمس آباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے طلائی زیورات و نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ تفیصلات کے بموجب شمس آباد آر جی آئی کرائم ٹیم نے ایک عادی سارق راچا ملا پروین 31 سالہ ساکن سدانند شمس آباد جس نے ایک سال قبل شمس آباد کے علاقہ کمپاونڈ میں ایک مکان میں سرقہ کیا تھا اور چند دن قبل شمس آباد میں سوامی ہاسپٹل میں ڈاکٹر کے کیبن سے 80 ہزار روپئے سرقہ کیا تھا ۔ جس کو کل شام گرفتار کرلیا گیا تھا اور اس کے قبضہ سے ڈھائی تولہ سونا ، پانچ تولہ چاندی اور 33 ہزار روپئے برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے آج عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT