Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں قتل ، مقتول کی نعش تالاب سے برآمد

شمس آباد میں قتل ، مقتول کی نعش تالاب سے برآمد

شادی خانہ کے مسئلہ پر سوتیلے بھائیوں میں جھگڑے کا شاخسانہ ، شمس آباد پولیس کا بیان
شمس آباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد تالاب میں کل شام قتل کی واردات پیش آئی ۔ شمس آباد آر جی آئی انسپکٹر ٹی سدھاکر نے بتایا کہ محمد مجتبی علی 40 سالہ ساکن شکر گنج شاہ علی بنڈہ کا ان کے سونتیلے بھائیوں سے مبینہ طور پر فنکشن ہال کی وجہ سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ محمد مجتبی علی کل شام اپنے ایک دوست اور دیگر دو نامعلوم افراد کے ساتھ شمس آباد تالاب مچھلی کے شکار کیلئے آئے اور وہاں اس دوران ان میں بحث و تکرار ہوئی اور تینوں نے ملکر محمد مجتبی علی پر مبینہ مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کرکے نعش کو تالاب میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اسی وقت مزید دو افراد وہاں مچھلی کا شکار کر رہے تھے ۔ انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے وہ فرار ہوکر ایک پیش امام کو قتل کی واردات کے سے واقف کرواکرچلے گئے جس کے بعد پیش امام نے شمس آباد آر جی آئی پولیس میں اس کی اطلاع دی ۔ شمس آباد اے سی پی سدرشن نے مقام کا معائنہ کرکے مقام واردات سے ایک سیل فون دو خنجر ضبط کرلئے ۔ آر جی آئی انسپکٹر نے بتایا کہ شاہ علی بنڈہ میں واقع محبوب فنکشن ہال کیلئے سوتیلے بھائیوں میں جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سیاس قتل کا امکان ہے  ۔ دو افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جارہی ہے اور دو افراد جنہوں نے قتل ہوتے ہوئے دیکھا ان کی تلاش شروع کردی ۔ محمد مجتبی علی کی نعش کو شمس آباد تالاب سے آج صبح غوطہ خوروں کی مدد سے نکال لیا گیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT