Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں مسلمانوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت

شمس آباد میں مسلمانوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت

شمس آباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ایم پی ٹی سی

II انتخابی مہم میں اعظم علی ملک پیٹ انچارج نے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات سے واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار دیپا ملیش کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کی قیادت میں محمد عبدالقیوم ( علی بھائی ) محمد عبدالعزیز اور دیگر نے اعظم علی سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت اختیار کیں ۔ اس موقع پر اعظم علی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوامی پارٹی ہے کے سی آر کی قیادت میں حکومت تمام مذاہب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ۔ شمس آباد میں محمد عبدالقیوم علی بھائی ، محمد عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ، عبدالمقیت چندا ، بھیم ارجن ریڈی ، دیپا ملیش ، کے سرینواس ، ایم موہن راؤ ، رمیش کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT