Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں نئے بورویلس کی کندیدگی

شمس آباد میں نئے بورویلس کی کندیدگی

شمس آباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے علاقہ حدا کالونی اور مشن کمپاونڈ میں گرام پنچایت کی جانب سے بورس ڈالے گئے ۔ راچا ملا سدیشور سرپنچ نے کہا کہ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ اور جہاں جہاں پانی کے بورس کی ضرورت ہے ان مقامات پر بورس ڈالے جارہے ہیں ۔ گزشتہ سال برسات بے حد کم ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت ہورہی ہے ۔ بورس میں پانی سوکھ رہا ہے اور کئی مقامات پر پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے ۔ شمس آباد سرپنچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کی قلت کو محسوس کرتے ہوئے جتنا ہوسکے احتیاط کے ساتھ استعمال کریں ۔ پانی کی قلت برسات تک ہوگی ۔ جتنا جلدی برسات ہوگی اتنی ہی جلدی پانی کے مسئلہ سے بچا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر شیام سندر ایگزیکٹیو آفیسر ، نریش ، سریکانت گرام پنچایت ممبرس اور نندراج گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT