Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں ٹرافک کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات

شمس آباد میں ٹرافک کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات

مجسمہ گاندھی کو دوسری جگہ منتقلی کا فیصلہ، سرپنچ کا دورہ
شمس آباد ۔ 8۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ٹرافک کا مسئلہ دن بہ دن پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ۔ جس پر مقامی عوام کی شکایت پر شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے ایم پی ٹی سی ممبرس گرام پنچایت ممبرس اور مقامی افراد کے ساتھ شمس آباد رورل پولیس اسٹیشن کے اطراف کے مقام کا معائنہ کیا جس کے بعد تمام افراد سے پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مجسمہ گاندھی کو سڑک کے دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز پیش کی جس کو تمام نے قبول کرلیا ۔ راچا ملا سدیشور سرپنچ نے بتایا کہ سڑک چھوٹی ہونے کی وجہ سے ٹرافک مسائل پیش آرہے ہیں اس کے حل کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے اور ساتھ ہی احمد نگر سے بس اسٹانڈ جانے کے لیے پولیس اسٹیشن کے بائیں جانب سے اور بس اسٹانڈ سے احمد نگر کے راستہ کے لیے دائیں جانب سے جانے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ جس سے پولیس اسٹیشن کے اطراف ون وے ہوجائے گا جس سے ٹرافک کا بڑا مسئلہ حل ہوگا ۔ اس کی تکمیل کے بعد پولیس اسٹیشن تا احمد نگر تک سی سی روڈ تعمیر کروائی جائے گی ۔ جس سے ٹرافک کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ جس سے بسوں کی آمد و رفت کے لیے آسانی ہوگی ۔ سرپنچ نے کہا کہ ہمارا مقصد شمس آباد کی ترقی کرنا ہے جس کے لیے سبھی پارٹیوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ سبھی پارٹیاں مل کر حکومت پر زور ڈال کر جی او 111 کو برخاست کرنے کا مطالبہ و احتجاج کرنے سے یہ کام ہوسکتا ہے ۔ جس سے شمس آباد ترقی یافتہ گرام پنچایت بن جائے گا ۔ شمس آباد میں انٹرنیشنل ایرپورٹ تعمیر ہوئے آٹھ سال سے زائد کا وقفہ گزر چکا ہے ۔ لیکن شمس آباد میں  کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے جس کی اہم وجہ جی او 111 ہے ۔ مکانات کی تعمیر کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے جس سے گرام پنچایت کی آمدنی میں کمی ہورہی ہے ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، وینو گوڑ کانگریس منڈل صدر ، رورل انسپکٹر اوما مہیشور راؤ ، سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ ، ایوب حسین ، شنکر ریڈی ، کلم نرسمہا ، گیانیشور یادو ، نریش ، سریکانت کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT