Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں ٹیلی نار ۔4G سرویس کا افتتاح

شمس آباد میں ٹیلی نار ۔4G سرویس کا افتتاح

شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں ٹیلی نار کی جانب سے 4G سرویس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس کا افتتاح شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سرپنچ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ جدید ٹکنالوجی کے دور میں ہر شخص سوشیل میڈیا سے جڑ چکا ہے اور ہر روز نئے نئے سائنس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ ٹیلی نار نے بھی اپنی 4G سرویس شروع کی جس سے ٹیلی کمیونیکیشن میں مقابلہ بڑھ گیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس سنہری موقع سے ہر شخص فائدہ حاصل کرے ۔ اس موقع پر اے ایس ایم وجئے ، ٹی ایس ایم نریش ، آر ایس سی یادگیری ، ڈسٹری بیوٹر شیوا کے علاوہ اروند کمار ایم پی ٹی سی ممبر ، نریش گرام پنچایت ممبر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

میٹرک کامیاب امیدواروں کیلئے سرکاری ملازمتیں
حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) میٹرک کامیاب لڑکے ؍لڑکیاں جن کی عمر 25 سال سے کم ہو ان کیلئے سرکاری ملازمتیں (نان ٹیکنیکل) کے پوسٹ جو زائد از 8 ہزار ہیں تقررات کیلئے مسابقتی امتحان اسٹاف سلیکشن کمیشن منعقد کررہا ہے۔ اس کے نمونہ فارم اور رہبری کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 11 تا 6 بجے کے اوقات میں رجوع ہوسکتے ہیں۔
ایمسیٹ اور نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کا ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : انٹر ایم پی سی امیدواروں کے لیے ایمسیٹ ( انجینئرنگ ) اور انٹر بی پی سی طلبہ کے لیے نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کے نمونہ پرچہ سوالات سے واقفیت اور مشق کے لیے اتوار 22 جنوری کو صبح 11 بجے تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ماڈل ٹسٹ رکھا گیا ہے ۔ امیدواروں کو او ایم آر شیٹ کی مشق کے ساتھ سوالی پرچہ دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT