Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد میں گراما جیوتی پروگرام کے تحت کمیٹیوں کی تشکیل

شمس آباد میں گراما جیوتی پروگرام کے تحت کمیٹیوں کی تشکیل

شمس آباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں راچاملا سدیشور سرپنچ کی قیادت میں گراما جیوتی پروگرام کے تحت کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں آئی ۔ شمس آباد میں عوام کی شعور بیداری پر ریالی نکالی گئی ۔ اجلاس کے دوران شمس آباد کے مسائل پر بات کی گئی جس میں شمس آباد میں عوام نے کئی مسائل پیش کئے ۔ مسئلہ کو حل کرنے اور خاص کر شمس آباد ٹاون میں سڑکوں کی خستہ حالت کو درست کرنے عوام نے مطالبہ کیا ۔ راچاملا سدیشور نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فنڈس کی ضرورت ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ یہاں کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈس جاری کرے ۔ جی او 111 کی وجہ سے یہاں پر ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے ۔ جس کے تحت نئے مکانات کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ کم از کم مکانات کی تعمیر کی اجازت دینے کے مسئلہ کو حل کیا جائے تو گرام پنچایت میں کافی فنڈ جمع ہوگا اور یہاں کے تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر رمنا مورتی نوڈل آفیسر ، ای او گرام پنچایت شیام سندر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، گرام پنچایت ممبرس ، ایم پی ٹی سی ممبرس ، آنگن واڑی ورکرس و دیگر افراد نے شرکت کی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT