Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کی خستہ حالت

شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کی خستہ حالت

شمس آباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔ شمس آباد سرپنچ رچا ملاسدیشور نے جنرل باڈی اجلاس میں کئی مرتبہ اس مسئلہ کو اٹھایا لیکن رکن اسمبلی اس سلسلہ میں کوئی کارروائی انجام نہیں دے رہے ہیں ۔ تقریبا ایک کیلو میٹر کی اس روڈ پر ہر چند گھنٹوں میں ٹرافک میں خلل پڑ جاتا ہے ۔ جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں ۔ اسی راستے سے طلباء وطالبات اسکولس و کالجس اور دواخانہ ، پولیس اسٹیشن اور دیگر اداروں کو سفر کیا جاتا ہے ۔ لیکن اس روڈ کی تکمیل ابھی تک نہیں کی گئی ۔ شمس آباد سرپنچ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گرام پنچایت کو فنڈس جاری کریں تاکہ ترقیاتی کام انجام دئیے جاسکے لیکن کچھ نہیں ہوا ۔ شمس آباد میں کانگریس سرپنچ ہونے کی وجہ سے کاموں میں دیری اور فنڈس کی نامنظوری ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ جہاں بھی ٹی آر ایس کا سرپنچ ہوگا وہی فنڈس جاری کئے جائیں گے ۔ گرام پنچایتوں کو ٹی ڈی اور دیگر فنڈس سے محروم کیا گیا جس کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں دیری ہورہی ہے ۔ چودھویں فینانس اور گھریلو ٹیکس کی وصولی کر کے ترقیاتی کام انجام دئیے جارہے ہیں جو ناکافی ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT