Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کو ضلع بنانے کے اعلان پر جشن

شمس آباد کو ضلع بنانے کے اعلان پر جشن

تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خوشیاں منائی گئی
شمس آباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے شمس آباد کو بھی ضلع بنانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد آج صبح سے ہی شمس آباد میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ شمس آباد بس اسٹانڈ چوراہے پر زبردست آتش بازی کی گئی اور عوام میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ سیاسی قائدین نے امبیڈکر کے مجسمہ کو دودھ سے نہلایا ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے اپنے بیان میں تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ اور ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شمس آباد کو ضلع بنانے سے یہاں مزید ترقی ہوگی ۔ شمس آباد منڈل کے قائدین کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج اور بھوک ہڑتال وغیرہ کرتے ہوئے شمس آباد کو ضلع بنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ۔ اس کی تکمیل آج ہوچکی ہے ۔ حکومت کی جانب سے راکھی تہوار کے موقع پر شمس آباد کی عوام کو تحفہ ملا ہے ۔ وینوگوڑ کانگریس منڈل صدر نے کہا کہ شمس آباد کی عوام کی خواہش کی تکمیل ہوئی ہے ۔ اس شمس آباد کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر شمس آباد کی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ گنیش گپتا تلگودیشم اسٹیٹ آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ نئی ریاست میں نئے اضلاع بناکر حکومت نے بہترین کام کیا ہے ۔ چھوٹے اضلاع ہونے سے ترقی بھی بہت جلد ہوگی ۔ کے راما نائیک اے بی بی ایس ایس ضلع نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ کے دس اضلاع کو بڑھاکر 27 اضلاع کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں ضلع رنگاریڈی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ وقارآباد ، ملکاجگیری اور شمس آباد حکومت نے ہماری کوششوں اور مطالبہ کو پورا کیا جس کیلئے ٹی آر ایس حکومت قابل مبارکباد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT