Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے محلات میں نئے پانی کے بورویلس

شمس آباد کے محلات میں نئے پانی کے بورویلس

شمس آباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے کے محلات راگھا ویندرا کالونی ، حدا کالونی ، اور مشن کمپاونڈ میں گرام پنچایت شمس آباد کی جانب سے پانی کے بورس ڈالے گئے ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ جس کے لیے متعلقہ عملہ سے بات کر کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جہاں جہاں پانی کی شدید قلت ہے وہاں بورس ڈالے جارہے ہیں ۔ حدا کالونی ، راگھاویندرا کالونی اور مشن کمپاونڈ میں بورس ڈالے گئے ۔ جس میں کافی پانی آیا جس سے ان علاقوں میں پانی کی قلت دور ہوگئی ۔ اس کے علاوہ دیگر محلات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے اور وہاں بھی بورس ڈالے جائیں گے ۔ آئندہ چار ماہ ہمارے لیے ایک چیلنج کی طرح ہیں، جس میں عوام کو پانی کی قلت سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ اس موقع پر محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، اجئے ، سریکانت ، سریدھر یادو ، نریش گرام پنچایت ممبرس ، پنٹیا ، کلم نرسمہا ، نند راج گوڑ ، دشرتھ ، ناگرجن یادو ، سدولو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT