Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے مواضعات میں پرکاش گوڑ کے ہاتھوں واٹر ٹینکس کا سنگ بنیاد

شمس آباد کے مواضعات میں پرکاش گوڑ کے ہاتھوں واٹر ٹینکس کا سنگ بنیاد

شمس آباد ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مواضعات چنا گولکنڈہ ، بہادر گوڑہ ، حمید اللہ نگر اور ضیاگولہ پلی میں مشن بھگیرتا کے تحت واٹر ٹینکس کے لیے سنگ بنیاد راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ پرکاش گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل کے لیے مشن بھگیرتا کے تحت واٹر ٹینکس تعمیر کروائے جارہے ہیں ۔ اور بہت جلد ریاست کے ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی کی جائے گی ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر حکومت کی اسکیمات کو ہر شخص تک پہنچایا کریں تاکہ ان سے وہ فائدہ حاصل کرسکے ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر ، محمد جہانگیر میناریٹی سیل صدر ، سریش گوڑ نائب صدر ، سوولو سرپنچ ، کے سرینواس کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT