Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں رہزنی کا واقعہ

شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں رہزنی کا واقعہ

شمس آباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں رہزنی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات چند نامعلوم سارقین نے شمس آباد کے موضع اونٹ پلی میں سرینیواسلو کے مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوتے ہوئے الماری توڑ کر اس میں موجود ایک لاکھ دس ہزار نقد رقم اور دو تولہ سونا جملہ مالیت ایک لاکھ پچاس ہزار لے کر فرار ہوگئے ۔ صبح اُٹھ کر دیکھا تو گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا ۔ الماری سے رقم اور سونا غائب تھے ۔ شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ۔ شمس آباد انسپکٹر کرشنا پرساد نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT